دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شیخ حمدان کی اہلیہ شیخا بنتِ سعید الثانی المکتوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے ایک بیٹے اور ایک بیٹی کو جنم دیا ہے-
لله .. الحمد 💙 💗 والـمنّـة pic.twitter.com/I0tu3kfvwS
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) May 21, 2021
شیخ حمدان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نومولود کو ہاتھوں میں اٹھائے ایک دلکش تصویر بھی جاری کی بچوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمد اللہ ،سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔‘
شیخ حمدان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی خبر سب سے پہلے ان کی بہنوں شیخہ لطیفہ اور شیخہ مریم نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے دی۔
خیال رہے کہ مئی 2019 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کے تینوں بیٹے ایک ہی روز شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ان کے دو بھائیوں کی شادی کی مشترکہ تقریب ہوئی تھی، ا سی مناسبت سے یو اے ای میں اس وقت جشن کا سماں رہا-