دبئی :سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی44 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

دبئی(باغی ٹی وی )سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی44 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
تفصیل کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی 44 ویں برسی دبئی میں منائی گئی جس کا اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کیا، برسی کی تقریب میں پی پی پی، یو اے ای اور گلف و مڈل ایسٹ کے عہدیداران، کارکنوں اور جیالوں نے شرکت کی۔برسی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں صدر پی پی پی مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس ، صدر پی پی پی متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب ،صدر سوشل میڈیا سیل گلف و مڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان ،سینئر نائب صدر نثار محمود خٹک، ، محمد اکرم شہزاد، محمد ارشد بٹ، قیصر آفریدی، سید عاطف گیلانی ، شفیق صدیقی، فہیم میتلا، سردار کامران الٰہی، ممتاز جونیجو، عرفان جمانی، عائشہ منیر ہانس، نجمہ جیلانی، مومی ملک، زاہدہ ملک اعوان، نجمہ احسان، اور دیگرلوگ شامل تھے۔اس موقع اس وقت کی عدالتوں نے انصاف سے کام نہ لیا بلکہ ایک آمر کی خواہش پوری کرتے ہو ئے انہیں شہید کر دیا، ذوا لفقارعلی بھٹو کو شہید کرنے والے اب قصہ بن چکے ہیں جبکہ بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور تا قیامت زندہ رہے گا۔

مقررین نے کہا کہ ذوا لفقارعلی بھٹو نے پاکستان کے عوام کو جینے کا ڈھنگ سکھایا، مزدور کو اپنا حق مانگنے کا طریقہ بتایا، پاسپورٹ کے حصول کو عام آدمی کے لئے سہل بنایا، پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، ان جیسا لیڈر اب ملنا مشکل ہے،ذوالفقارعلی بھٹو کے کارنامے رہتی دنیا تک یاد کئے جاتے رہیں گے۔تقریب کے آخر میں ذوا لفقارعلی بھٹو اور دیگر شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔
اس موقع پر متذکرہ مقررین نے کہا کہ ذوا لفقارعلی بھٹوعالم اسلام کےعظیم لیڈر تھے، ان کی شہادت سے عالم اسلام اور پاکستان کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، ان کو شہید ہوئے44برس گزر گئے لیکن وہ لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں، 4اپریل 1979کا دن ہم کبھی نہیں بھول سکتے جب ہمارے قائد فخر ایشیا، سابق وزیراعظم پاکستان ذوا لفقارعلی بھٹو کو تختہ دار پر لٹکا کر شہید کیا گیا۔

Leave a reply