لاہور کی مقامی عدالت نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کری۔

این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی کو دو روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، اس لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع دی جائے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں،عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں پانچویں بار توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید دو دن تک نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی حراست میں رکھنے کی منظوری دی۔

عدالت نے ایجنسی کو ہدایت کی کہ وہ یوٹیوبر کے خلاف اپنی تفتیش جلد از جلد مکمل کرے،ڈکی بھائی نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایجنسی اپنی تحقیقات مکمل کرے اور ریمانڈ میں توسیع پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وینزویلا کی ’منشیات بردار‘ کشتی پر امریکی فوج کا حملہ، 11 افراد ہلاک

ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوا ایپلیکیشنز کی پروموشن کی، جس کے تحت ان کے خلاف 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،مقدمے میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی شقیں 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 294-بی اور 420 بھی شامل ہیں۔

گلگت بلتستان : 118 جانوروں کے پرمٹ نیلام کرنے کا اعلان

Shares: