ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پہ پہرا دینے کی وجہ سے حق پرستوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں :علماء کونسل
لاہور:ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پہ پہرا دینے کی وجہ سے حق پرستوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور اور جامعہ جلالیہ کے فضلائے کرام کی نمائندہ تنظیم ”جلالیہ علماء کونسل“ کے زیر اہتمام ”جلالیہ علماء کنونشن“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اضلاع سے جلالیہ علماء کونسل کے علماء نے شرکت کی۔
کنونشن کی صدارت ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی جبکہ شخ الحدیث مولانا محمدا ارشاد احمد جلالی صاحب مہمان خصوصی تھے۔ کنونشن میں مقررین نے اپنے مشترکہ بیان میں یہ کہا: ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی حق پہ پہرا دینے کی وجہ سے حق پرستوں کی آنکھوں کا تارا بن گئے ہیں۔ عقائد اہل سنت کے تحفظ کے محاذوں پر ہم ہر گھڑی میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے ساتھ رہیں گے۔
علما کونسل کا کہنا تھا کہ نظریاتی اور اعتقادی بگاڑ کے مقابلہ میں جس طرح ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سینہ سپر رہے ہیں، علمائے ربانی کا ہمیشہ سے یہی شیوہ رہا ہے۔ آپ کی سالہا سال سے یہ تحریک ہے کہ عوام علماء کی پیروی کریں نہ کہ علماء عوام کی پیروی کریں۔ آپ نے یہ جد و جہد کی کہ جو نظریہ ہمارے آئمہ کی کتابوں میں ہے وہی مجمع عام کے خطابوں میں ہونا چاہیے۔
علما کونسل کا کہنا تھا کہ آج کچھ لوگ اہل سنت کے مخالفین ایجنڈے پر یہ کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے کردار، مذہبی خدمات اور دلیل و برہان کا جن لوگوں کے پاس جواب نہیں وہ آپ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ شرکائے کنونشن نے چند قراردادوں کے لیے حکومت سے یہ مطالبات کیے:
علما کونسل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے کلام کو سیاق و سباق سے ہٹا کر جن لوگوں نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے بارے میں اپنی طرف سے خطاکار اور غیر صدیقہ کے الفاظ گھڑ کے لکھے اوراپنی طرف سے ایک من گھڑت داستان بنا کے ایف آئی آر کٹوائی ان کا سختی سے محاسبہ کیا جائے۔
علما کونسل کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو مبینہ طور قتل کی دھمکیاں دی ہیں اور سر کی قیمت مقرر کی ہےِ حکومت ان کو گرفتار کر کے ارادہئ قتل کی سزا دے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے خلاف حکومت کی ظالمانہ کاروائیاں برداشت نہیں کر سکتے۔
علما کونسل کا کہنا تھا کہ ایک قرارداد کے ذریعے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کی گئی اور اسے نظریہئ پاکستان کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ کنونشن میں مولانا سید محمد ابو بکر عمار شاہ جلالی، مفتی محمد شفیع اللہ جلالی، مولانا محمد خلیل مہروی، ڈاکٹر محمد رضاء المصطفیٰ قادری، علامہ محمد ثاقب علوی، علامہ غلام محمد وٹو، مولانا محمد عدیل جلالی سمیت کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔