کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے اسٹریٹ کرائم کے ملزم کی درخواست ضمانت مستردکرنےکا تحریری فیصلہ جاری کر دیا-
باغی ٹی وی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم عمران اور چھینے گئے موبائل فون کا کاروبار کرنے والے ملزم عبید کی درخواست ضمانت مسترد کردی، عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ میں محض 19 اسٹریٹ کرمنلز کو سزائیں ہوسکیں جو جرائم کی شرح کے لحاظ سے کافی نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ ایک طرف اسٹریٹ کرمنلز معمولی مزاحمت پر معصوم شہریوں کی جان لے لیتے ہیں اور دوسری جانب چھینے گئے موبائل فون خریدنے والے جرائم پیشہ عناصر کو بچا رہے ہیں،وقت آگیا ہےکہ اسٹریٹ کرمنلز اور چھینےگئے موبائل فون خریدنے والے دکان داروں کے نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔








