بھکر: دُلے والا،الخدمت فاؤنڈیشن کا رمضان فوڈ پیکج کے تحت تقریباً 35 گھرانوں میں راشن تقسیم

بھکر،باغی ٹی وی ( نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )دُلے والا،الخدمت فاؤنڈیشن کا رمضان فوڈ پیکج کے تحت تقریباً 35 گھرانوں میں راشن تقسیم
تفصیل کے مطابق بھکر کےنواحی علاقہ دلےوالا میں الخدمت فاؤنڈیشن نے مستحقین اور ضرورت مندوں میں رمضان فوڈ پیکج کے تحت تقریباً 35 گھرانوں میں راشن تقسیم کردیا ہے راشن تقریب کی افتتاحی تقریب میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن دلےوالا ملک جنید دلشاد جنرل سیکریٹری ملک نوید جنجڑ کارکن ملک زین ملک شعیب دلشاد اور دلےوالا کے صحافی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن دلےوالا ملک جنید دلشاد نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھتی جارہی ہیں اور دو وقت کی روٹی کمانا بھی سفید پوش لوگوں کے لئے مشکل ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ماہ مقدس میں کم از کم ایک ماہ کا راشن ایک چھوٹی سفید پوش فیملی کو دے سکیں اور کافی حد تک ہم اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ یونٹ دلےوالا نے رات کی تاریکی میں سفید پوش فیملی کو راشن انکے گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا عزم کیا ہے تاکہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو انہوں نے دلےوالا کے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ لوگ جو وسائل کی کمی اور غربت کے باعث عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہیں انکی مدد کریں اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن دلےوالا ایک بہترین پلیٹ فارم آپ کو میسر ہے جو آ پ کی زکوٰۃ صدقات اور خیرات آپ سے وصول کرکے پوری زمہ داری سے ضرورت مندوں تک پہنچاتا دیا ھے۔

Leave a reply