کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی ڈمپر سے ٹکر ہوئی دو نوجوان موٹرسائیکل پر سوار تھے جبکہ تیسرا نوجوان قریب ہی زخمی حالت میں موجود تھا جوکہ اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
پولیس کا کہنا ہے کہ شرافی تھانے کی موبائل پیٹرولنگ پر تھی کہ اس دوران سروس روڈ پر ہمیں نوجوان لیٹے ہوئے نظر آئے،قریب جاکر دیکھا تو 2 دو نوجوان جاں بحق تھے جبکہ موٹرسائیکل بالکل تباہ ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق سروس روڈ پر کھڑی دو بسوں کے بیچ میں تیسرا نوجوان زخمی حالت میں موجود تھا جس نے بس پر ہاتھ مار کر ہمیں اپنی طرف متوجہ کیا،زخمی نوجوان کو ہم نے ایمبولینس بلاکر اسپتال روانہ کیا لیکن وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔
قومی ایئرلائن نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق منوجوانوں کی شناخت تنویر اور عمران کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تھوڑا آگے ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ڈمپر کو تحویل میں لیکر شرافی تھانے منتقل کردیا ہے۔