حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ دنیا بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے۔ بھارتی دہشتگردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق مشعال ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حق آزادی کے لیے برسرپیکار ہیں۔ اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی کا سامنا ہے۔ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت قابل ستائش ہے۔ بھارتی قید میں موجود یاسین ملک سے رابطے کی بھی اجازت نہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز اٹھانے والوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے۔ اور بھارتی دہشت گردی کا نیٹ ورک پھیلتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ جبکہ بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے۔
سندھ،زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا
پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی
ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار
بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں








