پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس متاثر

0
43

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں صارفین کو ٹوئٹر ٹائم لائن تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

باغی ٹی وی: صارفین جب ویب ورژن یا موبائل ایپ پر ٹوئٹر کو اوپن کرتے ہیں تو ان کے سامنے ویلکم ٹو ٹوئٹر کا میسج آتا ہے مگر دیگر افراد کے ٹوئٹس نظر نہیں آتےصارفین ٹوئٹس تو کر سکتے ہیں مگر ویلکم ٹو ٹوئٹر کے نیچے لیٹس گو بٹن پر کلک کرنے کے بعد ان کے سامنے فالوورز سجیشن لسٹ آجاتی ہے۔

ڈاؤن ڈیٹکٹر کے مطابق مختلف ممالک کے ہزاروں صارفین کی جانب سے ٹوئٹر ڈاؤن ہونے کی رپورٹ کی گئی 3 بجے سہ پہر کے بعد سے صارفین کی جانب سے ٹوئٹر میں مسائل کی نشاندہی کی گئی اور بظاہر دنیا بھر کے صارفین اس مسئلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹوئٹر کی سروس کیوں متاثر ہوئی مگر اس کمپنی کے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا جاچکا ہے جس کے باعث مختلف شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اس سے قبل دسمبر 2022 میں بھی ٹوئٹر کی سروس بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی تھی اس موقع پر کمپنی کی جانب سے نہیں بتایا گیا تھا کہ سروس کیوں متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر کی جانب سے اپنے مزید ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے 70 فیصد سے زائد ملازمین کو نکالنے کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ہفتے کو مزید 50 ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

برطرف کیے جانے والے ملازمین ٹوئٹر کی انجینئرنگ ، ایڈورٹائزنگ اور ٹوئٹر ایپ کی ٹیم کا حصہ تھے ٹوئٹر کو حالیہ برسوں میں نمایاں چیلنجز کا سامنا ہےجس میں صارفین کی کم ہوتی تعداد اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سے مقابلہ ہے۔ کمپنی کی آمدنی میں بھی کافی کمی آئی ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتباہ جاری کی تھی کہ کمپنی مالی نقصان میں جارہی ہے،ہوسکتا ہے کہ ٹوئٹر دیوالیہ ہوجائے اخراجات کم کرنے کے لیے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سان فرانسسکو کے دفتر کی 100 سے زائد نایاب اشیا کی آن لائن نیلامی کی تھی۔

Leave a reply