دنیا بھر میں کرونا کیسز میں اضافہ،صدر بھی کرونا کا شکار،اسرائیل میں تیسری بار لاک ڈاؤن

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، کئی ممالک میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

جنوبی افریقہ میں کورونا کیسز 10 لاکھ سے تجاوز کرگئے،برطانیہ میں سامنے آنےوالی کورونا وائرس کی نئی قسم جنوبی کوریا بھی پہنچ گئی،لندن سےجنوبی کوریا جانے والے 3افراد میں نئی قسم کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

پاناما میں کورونا کیسزبڑھنےپر2صوبوں میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی،اسرائیل میں کرونا کیسز مسلسل بڑھنے پر اسرائیل میں تیسری بارلاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ،امریکا کی مختلف ریاستوں میں چھٹیوں کےبعد کورونا کیسزمیں اضافہ دیکھنے میں آیا،امریکا میں دسمبرمیں کورونا سے رکارڈ 63 ہزاراموات ہوئیں،

سب سےزیادہ متاثرریاست کیلی فورنیا میں کورونا کیسز20لاکھ سےبڑھ گئے،اٹلی میں کورونا کیسزکےمثبت آنےکی شرح میں5 دنوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا،برازیل کے نائب صدر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، سڈنی میں نئے سال کے جشن سے قبل بڑے اجتماعات پرپابندی عائد کر دی گئی،سڈنی میں شہریوں کونئے سال کے موقع پرآتش بازی گھربیٹھ کر دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

کورونا وائرس کی نئی قسم نے برطانیہ میں افراتفری پھیلا دی، وائرس کی یہ نئی شکل لندن اور جنوب مشرقی برطانیہ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ اٹلی میں بھی برطانیہ میں سامنے آنے والے نئی شکل کے کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تشخیص ہو گئی۔

برطانی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ نیا وائرس قابو سے باہر ہے، شہریوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد لندن چھوڑ رہی ہے۔

Shares: