باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ چینل نے کرونا مریضوں کے حوالہ سے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد پانچ ارب ساٹھ کروڑ ہو گئی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر الجزیرہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بلنڈر مارا گیا ہے، الجزیرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 5 ارب سے زیادہ ہو گئی ہے،
Nearly 5.6 billion #COVID19 cases have been reported worldwide and at least 350,417 deaths.
▪️Latin America is the latest virus hot spot
▪️The New York Stock Exchange has opened for the 1st time in over 2 months
▪️Vatican City has begun to reopen, w/ service scheduled for Sunday pic.twitter.com/UGPNVVJX18— AJ+ (@ajplus) May 27, 2020
الجزیرہ نے ہلاکتوں کے حوالہ سے بتایا کہ 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں، یہ اعدادوشمار درست ہیں تا ہم مریضوں کے حوالہ سے الجزیرہ نے غلط بیانی کی، اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 57 لاکھ افراد کرونا کے مریض ہیں لیکن الجزیرہ نے اپنی خبر میں 5 کروڑ سے زائد بتا دیئے

کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 505 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 99,805 ہو گئی ہے، جب کہ 16 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔
برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 121 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 36,914 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 61 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔
یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 32,877 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 41 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 600 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 اموات ہوئیں۔
پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں28 افراد جان کی بازی ہار گئے
پاکستان میں کوروناکےمجموعی کیسز کی تعداد 59 ہزار151ہوگئی ہے،سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 374 ہوگئی،سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 23 ہزار507ہوگئی ہے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 416 ہوگئی،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 8 ہزار 259ہوگئی ،
پنجاب میں کوروناسے اموات کی تعداد 362 ہوگئی،بلوچستان میں کوروناکیسز کی تعداد 3 ہزار 236 ہوگئی،پنجاب میں کورونا سےمتاثر افراد کی تعداد21 ہزار118ہوگئی، بلوچستان میں کورونا سے اموات کی تعداد42 ہے،اسلام آباد میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہے، اسلام آبادمیں کورونا کیسز کی تعداد 1 ہزار 879 ہوگئی ،







