امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔
باغی ٹی وی :فہرست میں عالمی درجہ بندی میں امریکہ سرفہرست ہے، اس کے بعد چین دوسرے اور اسرائیل دسویں نمبر پر ہے فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے درجہ بندی کا یہ طریقہ بی اے وی گروپ کے محققین نے تیار کیا ہے جس کی قیادت یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن اسکول کے پروفیسر ڈیوڈ ریبسٹین کر رہے ہیں، اور اس کا تعلق یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ سے ہے۔
فہرست کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں، لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔
چین کا چاند پر پانی کی تلاش کیلئے روبوٹک ”فلائر ڈیٹیکٹر“ بھیجنے کا اعلان
2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست درج ذیل ہے؛
امریکہ 30.34 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 34.5 کروڑ کی آبادی کے ساتھ درجہ بندی میں سب سے اوپر ہے۔
چین 19.53 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 1.419 بلین کی آبادی کے ساتھ دوسرا طاقتور ملک ہے۔
2.2 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 84 ملین کی آبادی کے ساتھ روس دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔
برطانیہ اس سال فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جس کی جی ڈی پی 3.73 ٹریلین ڈالر اور آبادی 69 ملین ہے۔
جرمنی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے اس کی معیشت 4.92 ٹریلین ڈالر ہے اور اس کی آبادی 8.54 کروڑ ہے۔
اقتصادی طاقت، تکنیکی ترقی اور فوجی طاقت کے امتزاج کی وجہ سے جنوبی کوریا کو فہرست میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے اس کی جی ڈی پی 1.95 ٹریلین ڈالر اور آبادی 5.17 کروڑ ہے۔
فرانس 3.28 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 6.65 کروڑ کی آبادی کے ساتھ دنیا کا ساتواں طاقتور ملک ہے۔
جاپان کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے 4.39 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 12.37 ملین کی آبادی کے ساتھ اس سال آٹھویں نمبر پر ہے۔
سعودی عرب 1.14 ٹریلین ڈالر کی جی ڈی پی اور 3.39 کروڑ کی آبادی کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔
اسرائیل کو اس سال فہرست میں دسویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ اس کی جی ڈی پی 550.91 بلین ڈالر اور آبادی 93.8 لاکھ ہے۔
جبکہ بھارت دنیا کے طاقتور ترین ممالک میں 12 ویں نمبر پر ہے، اس کی جی ڈی پی کا تخمینہ 3.55 ٹریلین ڈالر اور آبادی 1.43 بلین ہے۔
بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ سے تعلقات کے بارے خاموشی توڑ دی