دنیا کے کئی ممالک میں سورج کو گرہن لگ گیا البتہ پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آ سکتا۔

باغی ٹی وی: یہ ہائبرڈ سورج گرہن آسٹریلیا، جنوبی مشرقی ایشیا، بحر الکاہل، بحر ہند اور انٹار کٹیکا کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پرہوا، صبح 9 بج کر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگاہائبرڈ سورج گرہن کا اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہوگا، سورج گرہن کے دوران ہی نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔

ہائبرڈ سورج گرہن سے مراد ایسا گرہن ہوتا ہے جو نہ تو جزوی ہوتا ہے اور نہ ہی مکمل یہ گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہوتا ہے کہ یہ سورج کو پوری طور پر چھپا لے، لیکن جب یہ حرکت کرتا ہے تو یہ دنیا سے دور ہوتا جاتا ہے اور پورے سورج کو نہیں چھپا پاتا۔

یعنی زمین کے کچھ حصوں پر مکمل سورج گرہن کا نظارہ ہوگا اور دیگر میں یہ جزوی نظر آئے گا ایسے غیر معمولی ہائبرڈ سورج گرہن صدی میں چند بار ہی ہوتے ہیں، درحقیقت 2013 کے بعد پہلی بار اس طرح کے گرہن کا نظارہ ہوگا۔

سورج گرہن کا کم سے کم صدقہ
1 سو گرام چنے کی دال
2 سو گرام گڑ
3 سو گرام چاول
4 سو گرام باجرہ
پرندوں کو ڈال دیں

نماز کسوف کا طریقہ:
یہ ہے کہ انسان تکبیرِ تحریمہ  کہے اور پھر دعائے استفتاح پڑھنے کے بعد تعوّذ پڑھے اور اس کے بعد سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی دوسری سورت کو ملاتے ہوئے لمبی قراءت کرے پھر لمبا رکوع کرےپھر رکوع سے سر اٹھا کر : ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ” کہے
پھر دوبارہ سے سورہ فاتحہ کے ساتھ کسی دوسری سورت کو ملا کر لمبی قراءت کرے، تاہم اب کی بار قراءت پہلے سے قدرے کم ہو گی۔
پھر دوسری بار لمبا رکوع کرے  لیکن یہ پہلے رکوع سے قدرے کم لمبا ہو گا۔

پھر رکوع سے سر اٹھائے اور ” سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ ” کہے پھر کافی دیر تک کھڑا رہےپھر دو لمبے لمبے سجدے کرے، اسی طرح دونوں سجدوں کے درمیاں بھی کافی دیر تک بیٹھے [جلسہ کرے] پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو اور بالکل پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بھی ادا کرے لیکن دوسری رکعت کا ہر عمل پہلی رکعت کے اعمال سے قدرے چھوٹا ہو گا، پھر اس کے بعد تشہد بیٹھے اور آخر میں سلام پھیر دے۔

Shares: