مزید دیکھیں

مقبول

آئی پی ایل میں اہم پابندی ہٹانے پر غور شروع

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا 22...

وزیراعظم کی مصروفیات، کابینہ اجلاس ملتوی

اسلام آباد: آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس...

میرپورخاص:جسٹس صلاح الدین پنہور کے بڑے بھائی جلال الدین پنہور کی نماز جنازہ ادا

میرپورخاص، باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) سپریم...

ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او...

دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

نیویارک: اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری ہونے والی عالمی خوشی رپورٹ 2025 میں فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا۔

باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق پاکستان گزشتہ سال 108 ویں نمبر پر تھا، تاہم اس سال ایک درجہ تنزلی کے بعد 109 ویں نمبر پر چلا گیا دوسری جانب، بھارت نے 8 درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے 126 ویں سے 118 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

دنیا کے 10 خوش ترین ممالک:

(1)فن لینڈ
(2) ڈنمارک
(3) آئس لینڈ
(4) سوئیڈن
(5) نیدرلینڈز
(6) کوسٹا ریکا
(7) ناروے
(8) اسرائیل
(9) لکسمبرگ
(10) میکسیکو

رپورٹ کے مطابق افغانستان دنیا کا سب سے ناخوش ملک قرار پایا، جو 147 ویں نمبر پر موجود ہے اس کے بعد سیرالیون 146، لبنان 145، مالاوی 144، اور زمبابوے 143 ویں نمبر پر ہیں، 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران کیے گئے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔