سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی کانفرنس ہونے جارہی ہے، پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ چند روز قبل کراچی میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ، ایک جماعت کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا، مذہبی جماعتوں نے بھی مارچ کا اعلان کیا،کسی بھی قسم کے تصادم کو روکنے کے لئے دفعہ 144 کو نافذ کیا گیا تھا، جن تنظیموں نے احتجاج کیا انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی،مذہبی تنظیموں کے لوگ بھی سڑکوں پر آئے ہوئے تھے، انہوں نے نہ صرف مظاہرے کئے بلکہ پولیس پر حملے بھی کئے، پولیس موبائل نظر آتش کی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، انہوں نے تشدد کی راہ اختیار کی، حکومت سندھ نے گرفتاریاں کی ہیں،حکومت سندھ کا مقصد یہ تھا کہ کوئی تصادم، لڑائی جھگڑا نہ ہو، جس سے لوگ فائدہ اٹھائیں اور منفی پیغام جائے،جنہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ان پر خلاف ورزی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، جنہوں نے پولیس موبائل جلائی، سرکاری املاک کونقصان پہنچایا ان پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ لوگ پرامن رہیں، ملک اور صوبے کو آگے لے کر جائیں،حکومت دفعہ 144 سوچ سمجھ کر اور بہت سے پہلوئوں کو نظر میں رکھ کر نافذ کرتی ہے، قانون کا اطلاق سب پر ہوتا ہے، سب کافرض ہے کہ قانون کی پاسداری کریں اسکو ہاتھ میں نہ لیں،
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟
ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات
"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان
پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے