دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی اجتماع ایکسپو دبئی کا باضابطہ آغاز

0
89
دنیا-کے-سب-سے-بڑے-ثقافتی-اجتماع-ایکسپو-دبئی-کا-باضابطہ-آغاز #Baaghi

دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی اجتماع ایکسپو دبئی کا باضابطہ آغاز
متحدہ عرب امارات نے دنیا کے سب سے بڑے ثقافتی اجتماع ایکسپو 2020 دبئی کا باضابطہ آغازکردیا ہے

افتتاحی تقریب کودنیا بھر میں لاکھوں افراد نے براہ راست دیکھا ہے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمدآل مکتوم نے جمعرات کی شب رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ایکسپو 2020 کے با ضابطہ آغاز کا اعلان کیا ہے حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ دبئی کے ولی عہد نے ایکسپو کی افتتاحی کلمات میں کہا کہ پوری دنیا متحدہ عرب امارات میں اکٹھی ہو رہی ہے آج ہم ایک ساتھ نئی شروعات کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔ہم اللہ کے فضل وکرم سے ایکسپو 2020 دبئی کا افتتاح کررہے ہیں،اللہ ہمیں کامیابی سے نوازے

خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق افتتاحی تقریب دنیا کی سب سے بڑی 360 ڈگری پروجیکشن سکرین کے ذریعے دکھائی گئی ہے یہ الوصل پلازا کے 130 میٹر چوڑے اور 67.5 میٹرطوی؛ گنبد کے نیچے منعقد ہوئی ہے اس سے تماشائیوں کو براہ راست پرفارمنس کی ایک مربوط آڈیو اور بصری نمائش دیکھنے کا موقع ملا ہے عالمی نمائش کے موقع پرامارت دبئی نے شہر کے ارد گرد تین مقامات فریم، دبئی فیسٹیول سٹی اور پام جمائرہ پر آتش بازی کا اہتمام کیا گیا تھا

متحدہ عرب امارات کے کابینہ کے رکن،رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ یواے ای نے تعمیروترقی اور سرمایہ کاری کو فروغ دے کرلوگوں کی ایک بہترزندگی تخلیق کرنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ذہنوں کو جوڑ کر ہم کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔اس ایکسپو میں ہم تعاون کے فروغ کے ذریعے دنیا کو بہتر بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار 192 ممالک کا کاروباری اور ثقافتی اجتماع منعقد ہورہا ہے ہم ایکسپو میں شرکاء کودنیا کی آبادی کے درمیان تعاون اوراقدامات کے موقع کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں، ہم سب کے خوش حال مستقبل کے حصول کے لیے تعاون، رواداری، بقائے باہمی اور امن کا پیغام عام کررہے ہیں

بین الاقوامی نمائش بیورو کے سیکرٹری جنرل دیمتری ایس کرکینٹزیس نے کہا کہ ایکسپو 2020 دنیا کے ممالک کے درمیان شراکت داری اور تعاون کے فروغ کا ذریعہ بنے گی۔بین الاقوامی نمائش بیورو ایک بہتر دنیا کے لیے کوشاں ہے جس میں لوگ اپنے اختلافات سے بالاترہوکر ترقی کے عمل میں اپنا کردار ادا کریں متحدہ عرب امارات نے دنیا کے ممالک کے ساتھ مل کرایکسپو کا کامیابی سے انعقاد کرنے کی کوشش کی ہے، ہم اس اہم بین الاقوامی تقریب کی میزبانی پریواے ای کے ویژن کو سراہتے ہیں اس عالمی نمائش میں منتظمین اور شرکاء کے درمیان تجربات کا تبادلہ کیا جائے گا اور دبئی ایکسپودنیا کے بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے نئی شراکت داریاں پیدا کرے گی۔

عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی موسیقاراور پاپ اسٹارز ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر اپنے اپنے جوہر دکھانے کے لیے دبئی میں اکٹھے ہوئے ہیں اور انھوں نے دنیا کے عظیم ترین شو کی افتتاحی تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ مشہوراطالوی فن کار اینڈریا بوسیلی نے الوصل پلازا میں موسیقی طائفے کی قیادت کی ہے

دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین آج سے شرکا کے لیے کھول دیا جائے گا وفاقی وزارت تجارت کے مطابق دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کو دنیا کے سامنے پوشیدہ خزانہ کے طور پر پیش کیا جائے گا وفاقی وزارت تجارت نے پاکستان پویلین کی ویڈیو اور دیدہ زیب تصاویر جاری کردی ہیں۔ پاکستان پویلین پاکستان کی ثقافت، تاریخ، جغرافیہ، سیاحت، معاشی امکانات اور ہنر مند کاریگروں کی مہارت کو اجاگر کرے گاپاکستانی پویلین میں 8 نمائش گاہیں مقرر کی گئی ہیں جن میں خطے کی تاریخ، ہنر مندی، خوبصورت مناظر، مذہبی ہم اہنگی اور جدید پاکستان کو اجاگر کیا جائے گا ایکسپو پاکستان میں پاکستانی ذائقوں سے دنیا کو روشناس کرانے کے لیے ڈھابہ اور دعوت کے نام سے ریستران بھی قائم کیے گئے ہیں

ایکسپو دبئی 2020 میں متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرا بڑا ‘پویلین’ سعودی عرب کا ہوگا سعودی عرب کا سلوگن مشترکہ مستقبل کے لیے سعودی عرب کا الھامی وژن ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی پویلین میں عوام، فطری ماحول، ورثہ اور امکانات میں مضمر 4 حوالوں سے مستقبل کی بابت سعودی عرب کے تصورات پیش کیے جائیں گے سعودی پویلین میں اس کا مظاہرہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا جائے گا۔ مملکت کا منفرد ڈیزائن پر مشتمل پویلین 13 ہزار 59 مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے۔

دبئی ایکسپو 2020 مشرق اوسط، افریقا اور جنوبی ایشیا (ایم ای اے ایس اے) کے خطے میں پہلی عالمی نمائش ہے۔ یہ یکم اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی اور 190 سے زیادہ ممالک اس میں حصہ لے رہے ہیں ,جس مقام پر ایکسپو کا انعقاد کیا گیا 2016 میں یہ مقام ایک ویران صحرا تھا جسے ایک شاندار علاقے میں تبدیل کرنے کی منصوبہ کی گئی۔ پھر 5 سالوں کی انتھک محنت اور حاکم دبئی کے ویژن کی وجہ سے ویران صحرائی علاقہ اب ایک عالیشان علاقہ بن چکا

Leave a reply