دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

0
54

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے ایک صحافی فیضان لاکھانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا پانی سے بجلی بناتی ۔ ہم بجلی سے پانی بناتے

فیضان لاکھانی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برآمدے میں بجلی کا بورڈ لگا ہوا ہے اور اس سے پانی نکل رہا ہے، باہر بارش بھی ہو رہی ہے، امکان ہے کہ بارشی پانی اس بجلی کے بورڈ سے نکل رہا ہو

ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا تھا کہ دیکھ پانی کہاں سے نکل رہا ہے؟ یہ بڑا خطرے والا سسٹم ہے

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ڈاؤ یونیورسٹی ہے، چھت سے پانی آ گیا ہے اس میں

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اسی میں کسی موری میں بھٹو بھی چھپا بیٹھا ھے

واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں دو روز شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات سے ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں،شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی تھی

بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

شہر قائد کراچی کے علاقے ضلع وسطی، شرقی اور غربی میں موسلا دھار بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی کھڑا ہو چکا ہے۔ انتظامیہ اس ساری صورتحال میں غائب ہے۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہر میں کرنٹ لگنے کے واقعات آج بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلدیہ سپارکو روڈ پر کرنٹ لگنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول جان لیوا ہے۔

کراچی میں بارشوں کے بعد اورنگی ٹاؤن میں سیلابی صورتحال ہے۔ لوگوں کو گھروں سے نکالنے کیلئے کشتیوں کی مدد لی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ایسی صورتحال ہے۔ ایک، دو گھنٹے میں پانی نکل جائے گا۔ نارتھ ناظم آباد کا کافی علاقہ کلیئر ہے۔ ہماری ساری ٹیمیں کام کرنے میں لگی ہوئی ہیں، جلد ساری صورتحال بہتر ہو جائے گی، اس وقت کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہے

اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

Leave a reply