ٹھٹھہ : دوران چھاپہ منشیات فروشوں نے انچارج سی آئی اے پولیس سمیت تمام اہلکاروں کو یرغمال بناکر باندھ دیا ،تشدد،کارروائی نہ کرنے کی شرط پر جاں بخشی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)دوران چھاپہ منشیات فروشوں نے انچارج سی آئی اے پولیس سمیت تمام اہلکاروں کو یرغمال بناکر باندھ دیا ،تشدد،کارروائی نہ کرنے کی شرط پر جاں بخشی
تفصیل کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ گذشتہ رات دیر گئے پٹھان کالونی میں سی آئی اے پولیس ٹھٹھہ کا چھاپہ، سی آئی اے انچارج سمیت تمام اہلکاروں کو یرغمال بناکر باندھ دیا گیا منشیات کے اڈے پر چھاپے کے لئے جانے والے سی آئی اے انچارج فاروق راہو پوٹو کی سربراہی میں جانے والی ٹیم کو بدنام منشیات فروش نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے باندھ دیا اور انکو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا اور انچارج کے کپڑے تک پھاڑ دئیے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دو گھنٹوں تک یرغمال رہنے کے بعد سی آئی اے انچارج اور بااثر منشیات فروش کے درمیان ڈیلنگ ہوئی جسکے تحت پولیس کی جانب سے کوئی بھی کیس داخل نہیں کرایاجائے گا اور نہ ہی کوئی گرفتاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد یرغمالیوں کو چھوڑ دیا گیا ،اس واقعہ کے بعد سی آئی اے پولیس واپس لوٹ آئی، اس واقعہ کے بارے میں سی آئی اے انچارج سمیت تمام اہلکاروں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ،
پولیس زرائع نے تصدیق کی ہے کہ پٹھان کالونی میں بدنام منشیات فروش مدھو پٹھان کے منشیات کے اڈے پر پولیس چھاپہ مارنے اور منشیات فروش کو گرفتار کرنے گئی تو بدنام منشیات فروش نے 50 سے زائد اپنے ساتھیوں سمیت سی آئی اے انچارج سمیت 7 اہلکاروں کو باندھ کر یرغمال بنایا بعد میں ڈیلنگ کے بعد چھوڑ دیا گیا ،اب تک پولیس کی جانب سے اس واقعہ کا کوئی کیس داخل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے

Leave a reply