معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر سبیل اکرام نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6ستمبر وہ شاندار اور تابناک دن ہے جب پاکستان ایمان اور اتحاد کی برکت سے ناقابل تسخیر ثابت ہوا، افواجِ پاکستان اور پوری قوم نے مل کر اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایااور اس کے عزائم کو مٹی میں ملا دیا تھا ۔1965ءکی جنگ ایمان اور اتحاد کی جیت تھی ۔ پاکستان کی بہادر افواج نے اس جنگ میں جس جرات و شجاعت کا مظاہرہ کیا، وہ صرف عسکری تاریخ ہی نہیں بلکہ اسلامی تاریخ کا بھی روشن باب ہے۔ یوم دفاع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایمان، اتحاد اور قربانی کے ساتھ بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دی جا سکتی ہے۔آج دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے ضروری ہے کہ ہم دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں پاکستان کی بقا اور اسلام کی حفاظت کی ضامن ہیں۔ یہ دن اپنے شہداءکو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ پاکستان محض ایک جغرافیائی ریاست نہیں بلکہ ایک نظریاتی قلعہ بھی ہے۔ اس کا دفاع دراصل اسلام کی سربلندی اور دین کی حفاظت کا فریضہ ہے۔ جب بھی اسلام اور وطن عزیز پر آنچ آئے، ہم سب کو ایک جان ہو کر دشمن کے مقابل کھڑا ہونا ہے۔انھوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے علم، ہنر اور صلاحیتوں کو پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کے لیے استعمال کریں۔ملک اور قوم کے دفاع کےلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہنے کا عہد کریں ۔ اگر ہم میں ایمان کی حرارت قائم رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی ہے ۔ہماری دعا ہے کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اس کے دشمنوں کو ذلت و رسوائی سے دوچار کرے۔

دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کےلئے متحد ہوجائیں ،سبیل اکرام

ممتاز حیدر1 مہینہ قبل

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاممتاز حیدر
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan