دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے ،ترجمان القسام بریگیڈز
غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ دشمن کو ایک دن یا ایک گھنٹہ بھی سکون نہیں ملے گا، دشمن اپنی جارحیت کی قیمت چکائے گا۔
باغی ٹی وی : ایک بیان میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کومکمل یاجزوی تباہ کردیا، گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زیادہ گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا، اسرائیلی فوج سے لڑائی برابری کی نہیں ہے، حماس سے لڑائی نے خطے کی سب سے طاقتور فوج کو خوفزدہ اور پریشان کردیا ہے، اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور شدید زمینی جھڑپیں ہو رہی ہیں، ہمارے جنگجو زیر زمین، زمین پر اور ملبے کے نیچے سے حملے کرکے دشمن کو سرپرائز دے رہے ہیں، ہمارے جنگجو دشمن کےٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کر رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے صرف ایک ہی مقصد حاصل کیا ہے اور وہ قتل عام اور مظالم ہیں۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے جہاں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہو رہی ہیں،اسرائیل براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہزاروں فوجی غزہ کی پٹی میں گہرائی میں موجود ہیں اسرائیلی افواج الشفاء ہسپتال سے 3 کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں۔
حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا …
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگری کے مطابق اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی کی سرزمین میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں وہ عسکریت پسندوں کو ختم کررہے ہیں اور طیاروں اور توپ خانے کو انفراسٹرکچر پر بمباری کے لئے ہدایت دے رہے ہیں زمینی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج نے حماس کے 11 فوجی ٹھکانوں پر قبضہ کیا ہے-
ترجمان ڈینیئل ہاگری کے مطابق قابض فورسز نے زیر زمین سرنگ کی نگرانی کے دوران بڑی تعداد میں سرنگوں کو تباہ کیا ہے بحری افواج نے شمالی غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی اسرائیلی فوج کے خلاف حماس کے ذریعہ استعمال ہونے والی عمارتوں پر حملہ کیا جہاں حماس کے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑی مقدار ذخیرہ کی گئی ہے،غزہ شہر کے الشفا ہسپتال پر بار بار اسرائیلی افواج نے بمباری کی بجلی کی مکمل بندش سے ہسپتال اندھیرے میں ڈوب گیاغزہ کے سب سے بڑے میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس میں صحافیوں کے ساتھ رابطے منقطع ہوگئے ہیں۔
غزہ کے الشفا ہسپتال میں بمباری سے تباہ کن صورتحال
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ دوسرے مہینے میں جاری ہے جس میں اب تک 11078 سے زیادہ افراد شہید ہوئے ہیں۔ شہداء میں 4،506 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ میں صحت کا نظام "مکمل طور پر مفلوج گیا ہے ہر دس منٹ کے بعد غزہ میں ایک بچے کی موت ہو رہی ہے۔