دشمن سے بات ہوسکتی ہے تو اپوزیشن سے کیوں نہیں،خورشید شاہ

0
24

دشمن سے بات ہوسکتی ہے تو اپوزیشن سے کیوں نہیں،خورشید شاہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت سکھرمیں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی گئی

پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت میں ایف بی آر افسران نے پیش ہوکر اپنے بیانات قلمبند کرائے ،کاغذات کا ریکارڈ نا مکمل ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی،عدالت نے ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے،

عدالت پیشی کے موقع پر خورشید شاہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن سے بات نہیں کرنا چاہتے،نیب قوانین کے حوالے سے لیٹر کو لہرا کر کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا،میں نے اپنا استعفیٰ دے دیا ہے لیکن استعفے معاملے کا حل نہیں ہے، حکومت خود معاملات کو تشدد اور احتجاج کی طرف لے جارہی ہے،احتجاج اپوزیشن کا قانونی حق ہے لیکن حکومت اس کو خرابی کی طرف لے جارہی ہے،

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا اپوزیشن احتجاج کرے تو کنٹینر بھی دوں گا کھانہ بھی دوں گا، میں اب بھی کہتا ہوں ڈائیلاگ اور پارلیمنٹ بہترین راستہ ہے،پارلیمنٹ کو سپریم بناؤ سب مسئلے حل ہوجائیں گے، حکومت کو اپوزیشن سے بات تو کرنا ہوگی،شملہ معاہدے اور کارگل کے لیے دشمن سے بات ہوسکتی ہے تو اپوزیشن سے کیوں نہیں،جب چیف جسٹس پارلیمنٹ آسکتے ہیں تو نیب چیئرمین کو بھی یہ اقدام کرنا ہوگا،

خورشید شاہ سمیت 18 افراد کےخلاف ایک ارب 23 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے ،خورشید شاہ کے علاوہ نیب ریفرنس میں ان کے اہلخانہ سمیت 17افراد شامل ہیں ،

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

قیادت کمزور ہونے کی وجہ سے بھارت آئے روز پاکستان پر حملے کر رہا ہے،خورشید شاہ

واضح رہے کہ  سندھ ہائیکورٹ سکھر بنچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر نیب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے

نیب نے خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر رکھا ہے، خورشیدشاہ کیخلاف ریفرنس میں مزید 17 افرادبھی نامزدہیں، خورشیدشاہ کی اہلیہ،دونوں بیٹےاورداماد بھی عدالت پیش ہوئے ہیں، اویس قادر شاہ،ایم پی اے فرخ شاہ ودیگراحتساب عدالت پیش ہوئے ہیں. سکھر:ملزمان پرایک ارب 23 کروڑ روپے کرپشن کاالزام ہے

Leave a reply