وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں . وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مفت آٹے کی تقسیم کی نگرانی کریں گے اور راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور لیہ میں مفت آٹا تقسیم عمل میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے . وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ مفت آٹے کی تقسیم نگران حکومت کا عوام دوست اقدام ہے۔انہوںنے کہاکہ مستحق افراد کو معیاری آٹا فراہم کرنے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ،پنجاب میں اب تک آٹے کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ تھیلے مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں۔وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ آٹا تقسیم کے دوران شہریوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، غیر رجسٹرڈ مستحق افراد کو بھی آٹا مہیا کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مستحق افراد میں آٹے کی تقسیم خصوصی ترجیح ہے وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے کہاکہ پنجاب بھر میں مفت آٹے کی تقسیم 16 اپریل تک جاری رہے گی.
نگران صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے راجن پور پہنچ کر اکبر بزدار سٹیڈیم میں قائم مفت آ ٹا تقسیم کے پوائنٹس کا معائنہ کیا . ڈپٹی کمشنر راجنپور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ اور ڈی پی او ناصر سیال بھی ان کے ہمراہ تھے . وزیر بلدیات نے آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور آٹا لینے کے لیے آنے والے مستحق افراد سے گفتگو کی . انہوںنے کہاکہ مستحق افراد کو معیاری آٹے کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ صوبائی وزیرنے فاضل پور میں بھی آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ آٹا تقسیم کے پوائنٹس پر آنے والے مستحقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔صوبائی وزیر بلدیات ابراہیم حسن مرادنے کوٹ چھٹہ بوائز سکول میں آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹر کا دورہ کیا اورمفت آ ٹاتقسیم کے عمل اور سنٹر پر آنے والے مستحقین کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ڈسٹری بیوشن سنٹر پر مستحقین سے بھی ملاقات کی ،اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ نے صوبائی وزیر کو انتظامات بارے بریف کیا . صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر مفت آٹے کے ڈسٹری بیوشن سنٹرز کو چیک کیا جا رہا ہے، حکومت پنجاب غریب طبقے کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوشاں ہے.
وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد نے ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں قائم مفت آٹا کی تقسیم کے پوائنٹس کا معائنہ کیااور آٹا کی سپلائی،تقسیم و کوالٹی کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے مستحق مرد و خواتین سے گفتگو بھی کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان نذیر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ایوب بخاری اور سی او میونسپل کارپوریشن جواد الحسن گوندل بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے کاونٹرز کی تعداد بڑھائی جائے، آٹا پوائنٹس پر آنے والے مستحقین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،

Comments are closed.