سیالکوٹ( نمائندہ باغی ٹی وی شاہد ریاض) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ تمام ریٹرننگ آفیسرز پولنگ اسکیم کے مطابق 27جنوری تک پریزائڈنگ آفیسرز اور پولنگ اسٹاف کی ڈیوٹی روسٹر جاری کرینگے اور تمام پولنگ اسکیم پر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنائے گی،
ضلع سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کی 5اور صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں پر انتخاب کیلئے 1ہزار 802پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جن میں 265پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 168پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں جن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے اور کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے۔
ڈی آر او نے ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول اور ہدایات کو فالو کریں اور آر او ذمہ داری آئین اور قانون کے مطابق انجام دیں۔
ڈی آر او کو الیکشن ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کو فول پروف بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے آر اوز کو ہدایت کی کہ وہ موبائل فون کے علاوہ لینڈ لائن نمبرز کو بھی الیکشن کنٹرول روم کے ساتھ منسلک کریں تاکہ کسی بھی صورت میں بلا تعطل رابطے قائم رہ سکے۔








