کراچی میں ای چالان کے اجرا کے تیسرے روز 4 ہزار 200 سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار 163 چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق صرف آج سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر 2 ہزار 194، اور ہیلمٹ نہ پہننے پر 891 ای چالان کیے گئے۔اعداد و شمار کے مطابق اوور اسپیڈنگ پر 491، رانگ وے ڈرائیونگ پر 30، اور ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 316 چالان کیے گئے۔اسی طرح گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال پر 147، بس کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر 3، جبکہ کالے شیشے لگانے پر 22 ای چالان جاری ہوئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تین روز کے دوران کیے گئے ان 11 ہزار سے زائد چالانوں کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ 55 لاکھ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے.
کرم میں 7 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، کیپٹن نعمان سمیت 6 جوان شہید
ایچ بی ایل اور پی ایس ایل کے درمیان ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدہ برقرار











