کراچی میں حال ہی میں نافذ کیے گئے ’ای چالان‘ سسٹم کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مرکزی مسلم لیگ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں حکومت سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، نادرا اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے ندیم اعوان نے مؤقف اپنایا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں پر بھاری جرمانے کسی عذاب سے کم نہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ چالان کی آڑ میں شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں لاہور اور کراچی کے ٹریفک چالان کا موازنہ بھی پیش کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ لاہور میں کم سے کم جرمانہ 200 روپے جبکہ کراچی میں کم سے کم جرمانہ 5 ہزار روپے رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے بھی سندھ اسمبلی میں ای چالان نظام کے خلاف تحریکِ التوا جمع کرائی تھی، جس میں نظام اور جرمانوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا.
اوکاڑہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام دوست اقدام، سہولت بازار کی 108 دکانوں کی قرعہ اندازی مکمل








