ملک ظہیر عباس کھوکھر کی سربراہی میں ای کچہری:معاملات اورمسائل حل کرنے پرزور

اسلام آباد: ملک ظہیر عباس کھوکھر کی سربراہی میں ای کچہری:معاملات اورمسائل حل کرنے پرزور،اطلاعات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کی سربراہی میں ای۔کچہری منعقد ہوئی جس میں متعلقہ افسران اور ملازمین نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ادارے کے صدر دفتر میں منعقدہ اپنی نوعیت کی پہلی ای۔کچہری میں آن لائن سیشن کے دوران سائلین اور دوسرے افراد کی طرف سے ان کے مسائل سنے گئے، منیجنگ ڈائر یکٹر پاکستان بیت المال نے سائلین سے براہ راست بات چیت بھی کی اور ان کے حل طلب مسائل کے فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ لائیو سیشن میں ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں بسنے والے افراد نے بھی رابطہ کی، اس دوران 90سے زائد افراد کے مسائل سنے گئے جن میں مستحق طالب علم، غریب مریض، بیوا عورتیں اور معذور افراد بھی شامل ہیں۔

ملک ظہیر عباس نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی سوچ کی روشنی میں ادارے میں ای۔گورننس اور ڈیجیٹلائزیشن کے ماحول کو فروغ دیا جارہا ہے جو شفافیت او ر موثر کارکردگی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال سے وابستہ مستحقین کے مسائل کے فوری حل کے لیے ای کچہری کی اہمیت کے پیش نظر ہر ماہ آن لائن سیشن منعقد کیا جائے گا تاکہ عام افراد کی ادارے تک رسائی ممکن بناتے ہوئے ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جاسکیں۔

Comments are closed.