ای روزگار سے کیسے کمایا جائے، اہم تقریب کا انعقاد

0
76

انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں ”ای روزگار“ پروگرام کی گریجوایشن تقریب کا اہتمام کیاگیا .

تقریب میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر آئی ٹی و ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے خصوصی شرکت کی

وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور، ڈی جی ساجد لطیف، ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب عدنان اولکھ، ڈین لاہور خواتین یونیورسٹی شگفتہ ناز، ڈائریکٹر سلمان امین بھی تقریب میں شریک ہوئے

تقریب میں بتایا گیا لاہور کے تین ای روزگار سنٹرز سے تربیت لینے والے طلبا و طالبات نے تین ماہ میں ساڑھے پندرہ لاکھ روپے کمائے

معاشرے سے بیروزگاری ختم کرنے کے لیے یہ کام لازمی کرنا پڑے گا

صوبائی وزیر آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام بیروزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

سرفراز ہمایوں نے کہا پنجاب میں ای روزگار سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان مستفید ہو سکیں

فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے


وی سی یو ای ٹی ڈاکٹر منصور سرور نے کہا کہ پنجاب بھر میں 30 سے زاید ای روزگار سنٹرز سے اب تک 13 ہزار نوجوان تربیت لے کر 18 کروڑ روپے کما چکے ہیں

بے روزگاروں کے لیے عارضی ریلیف ، کالج اساتذہ کی صرف سات مہینوں کی نوکری


ای روزگار پنجاب آئی ٹی بورڈ اور وزارت امور نوجوانان و کھیل کا مشترکہ منصوبہ ہے جو نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں مدد دے رہا ہےتقریب میں یو ای ٹی‘ پنجاب یونیورسٹی اور لاہور ویمن یونیورسٹی کے 540 طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے.طلبا و طالبات نے ای روزگار پروگرام کو بیروزگاری کے خاتمے کیلیے اہم سنگ میل قرار دیا

Leave a reply