این ڈی ایم اے نے گذشتہ روز آنیوالے زلزلے کی رپورٹ جاری کردی ہے اس رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث 11 افراد زندگی کی بازی ہارگئے،جن میں سے 6 مرد، 3 خواتین اور2 بچے شامل ہیں۔زلزلے میں جاں بحق ہنے والے11 افراد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے جبکہ صوبے کے مختلف مقامات پر77 افراد زخمی ہوئے ہیں، پنجاب میں 2 مرد زلزلے کے باعث زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 169، جی بی ایک ، آزاد کشمیرمیں 2 گھروں کو نقصان پہنچا ہے ساتھ ہی ملک بھرمیں زلزلےسے19لائیواسٹاک کونقصان پہنچا ہے۔

Shares: