وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جھٹکے خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان اور دیگر شہروں کے ساتھ لاہور اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔پاکستان ڈی زاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، اور مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ اب تک کسی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اردو یونیورسٹی میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں ، آڈٹ کمیٹی قائم
چین اور بھارت حریف نہیں بلکہ شراکت دار ہیں،چینی صدر
پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان بھچر ضمنی الیکشن سے دستبردار