ترکیہ میں تباہ کن زلزلےسےقبل پرندوں کی بےچینی:کیمرے نےمنظرمحفوظ کرلیا

0
74
ترکیہ

استبول:ترکی میں تباہ کن زلزلے سے قبل پرندوں کی بے چینی کیمرے نے محفوظ کرلی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلہ آنے سے پہلے پرندے خلاف معمول ادھر ادھر اُڑتے پھر رہے ہیں جیسے انہیں معلوم ہو کہ کوئی بڑی آفت آنے والی ہے۔

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ : ماہرین نے پاکستان اوربھارت کو بھی خبردار کر دیا

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بڑے زلزلے سے قبل جانوروں کا عجیب و غریب رویہ دیکھا گیا ہو۔ شواہد بتاتے ہیں کہ جانوروں کو قدرتی آفات کا پہلے سے علم ہوجاتا ہے، تاریخ میں ملتا ہے کہ یونان میں جب 373 قبل مسیح میں زلزلہ آیا تھا تو کئی دن پہلے ہی چوہے، سانپ اور دیگر جانور وہاں سے بھاگ گئے تھے۔

ترکیہ و شام زلزلہ: ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 3 دن قبل ہی خبردار کردیا تھا

ترکی میں پرندوں کے عجیب و غریب رویہ کی ویڈیو بہت سے لوگوں کے لیے توجہ کا باعث بنی ہے جس نے ایک بار پھر جانوروں کے زلزلوں کیلئے ابتدائی انتباہی اشارے کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت کے بارے میں سوالات اٹھا دیے ہیں۔

ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ:ترک لیرا میں گراوٹ،اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں شدید کمی

سائنس دان ابھی تک یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ زلزلہ آنے سے پہلے کچھ جانور عجیب و غریب رویے کا مظاہرہ کیوں کرتے ہیں؟۔ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ پرندے مافوق الفطرت قوتوں کا جواب دے رہے تھے۔

Leave a reply