وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، ملاکنڈ، بونیر، ہری پور، دیر بالا، سوات، باجوڑ، بنوں، شانگلہ اور مالاکنڈ کے علاوہ راولپنڈی، ٹیکسلا، داؤد خیل اور گجرات میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جب کہ گہرائی 234 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن تھا۔زلزلہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں.

ہنگری سمٹ: ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات منسوخ

پاکستانی تکنیکی وفد دورے پر کابل پہنچ گیا

معمر قذافی فنڈنگ کیس ،فرانس کے سابق صدر جیل منتقل

تحریک تحفظ آئین پاکستان” کی رجسٹریشن، درخواست دینے والی جماعتیں مکر گئیں

Shares: