اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 111 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات، اٹک، مالاکنڈ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے. واضح رہے کہ اس سے قبل 2 ستمبر کو بھی خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور،خیبراورمہمند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ اسلام آباد، سوات ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ آیا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقہ مکین گھروں اور دکانوں سے کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے-

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، اس زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا، زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

ٹرمپ کا یورپ کو روسی ایندھن کی خریداری روکنے اور چین پر دباؤ ڈالنے کا مشورہ

ملک بھر میں مون سون کا 9واں اسپیل، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی

ملک بھر میں مون سون کا 9واں اسپیل، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیش گوئی

Shares: