ترکیے کے شہر استنبول میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بحیرہ مرمرا کے جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکوں سے استنبول کی کئی عمارتیں لرز اٹھیں، جس کے بعد گھبراہٹ کے باعث شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہو گئے۔ کچھ مقامات پر لوگ کھلے میدانوں میں بھی موجود رہے تاکہ ممکنہ آفٹر شاکس سے محفوظ رہ سکیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور محتاط رہیں۔زلزلہ پیما ماہرین کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید آفٹر شاکس کے خدشے کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

وزارتِ دفاع 4 ارب اور وزارتِ داخلہ کے لیے 20 ارب روپے فنڈز کی منظوری

خیبر پختونخوا کابینہ میں مزید ردوبدل، وزراء کے محکمے دوبارہ تقسیم

ہندو انتہا پسند خاتون رہنماکے افئیر کے بعد تعلقات خراب، عاشق قتل کروا دیا

پشاور ہائیکورٹ کا سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے پر مزید کارروائی روکنے کا حکم

Shares: