ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 110 کلومیٹر بتائی گئی۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع بونیر، سوات، چترال، صوابی سمیت اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے، جس پر لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ترجمان ریسکیو 1122 بونیر کے مطابق اب تک کسی ہنگامی کال کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ پر ہیں اور کسی بھی ممکنہ سانحے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں حالیہ سیلاب کے بعد زلزلے کے جھٹکوں نے مقامی آبادی کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
پنجاب میں بارشوں اور طغیانی سے سیلابی صورتحال، ہنگامی نمبرز جاری