شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بجکر 52 منٹ پر ملیر میں 3.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کا مرکز ملیر سے شمال مغرب کی جانب 14 کلومیٹر دور تھا۔اس کے صرف ایک منٹ بعد، 5 بجکر 53 منٹ پر ڈی ایچ اے سٹی کے قریب دوسرا زلزلہ آیا، جس کی شدت 2.7 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی سے 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔
مزید برآں، رات سوا 8 بجے ایک اور جھٹکا محسوس کیا گیا جس کی شدت 3.3 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔
شام: سویدا میں جنگ بندی کا معاہدہ، ریاستی کنٹرول بحال
ڈیفنس کراچی سے جیل میں ایوارڈ لے چکی کروڑ پتی ماسی گرفتار
ایران مذاکرات چاہتا ہے، ہمیں کوئی جلدی نہیں: امریکی صدر
کراچی ،چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست، پیش رفت رپورٹ طلب