ڈیرہ غازیخان :ڈپٹی کمشنرکی "آسان رسائی،مسائل کم” انیشیٹیو کے تحت کھلی کچہری

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنرکی "آسان رسائی،مسائل کم” انیشیٹیو کے تحت کھلی کچہری
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جمیل احمد جمیل نے معمول کے مطابق اپنے آفس کے باہر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کے انیشیٹیو "آسان رسائی،مسائل کم” انیشیٹیو کے تحت کھلی کچہری لگائی،انہوں نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات بھی دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام تک افسران کی رسائی کو یقینی بنادیا گیا ہے،متعلقہ محکموں کا سٹاف جاری کردہ احکامات پر عمل کرنے کا پابند ہے،عوامی مسائل اور شکایات کو حل کرکے متعلقہ سائل کو کال کرکے باقاعدہ آگاہ بھی کیا ہے،منظم انداز میں زیر التوا درخواستوں کا فالواپ بھی لیاجاتا ہے،شہری درخواستوں کے ساتھ روزانہ ساڑھے نو سے ساڑھے دس بجے تک میرے آفس آئیں انہیں ہر ممکن ریلیف دلائیں گے۔اس موقع پر اے ڈی سی جنرل محمد اسد چانڈیہ کمشنر ڈی جی خان کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی نے ڈی جی خان،غلام مرتضیٰ نے تونسہ،احمد نوید بلوچ نے کوٹ چھٹہ میں منعقدہ کھلی کچہریوں میں عوامی شکایات سنیں۔

Leave a reply