قومی اسمبلی نے ملک میں کاروباری سہولتوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ’’آسان کاروبار بل 2025‘‘ کی منظوری دے دی۔

یہ بل وفاقی وزیر خزانہ و تجارت قیصر احمد شیخ نے ایوان میں پیش کیا، جس پر مختلف اراکین نے بحث کے دوران تجاویز دیں۔رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کی پیش کردہ اہم ترامیم بھی اتفاق رائے سے منظور کرلی گئیں۔ ان ترامیم میں کاروباری رجسٹریشن کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے، سرمایہ کاروں کے لیے قانونی رکاوٹوں میں کمی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو خصوصی سہولتیں فراہم کرنے جیسے نکات شامل ہیں۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ یہ بل پاکستان کے معاشی ڈھانچے میں بڑی اصلاح ثابت ہوگا اور عالمی سطح پر ’’ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس‘‘ میں بہتری لانے میں مددگار ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کے مسائل حل کرنے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جامع اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

شہباز شریف کا غزہ کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم

Shares: