محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 اور 8 ستمبر کے درمیان مکمل چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی امریکا کے مغربی حصے، جنوبی امریکا کے مشرقی حصے میں کیا جاسکے گاعلاوہ ازیں بحرالکاہل، بحرِ اوقیانوس، بحرِ ہند، آرکٹک اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گاپاکستانی وقت کے مطابق 7 ستمبر کو رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی جبکہ چاند کو جزوی گرہن لگنے کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ مکمل گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا اور چاند گرہن 11 بجکر 12 منٹ اپنے عروج پر ہوگامکمل گرہن کا اختتام 11 بجکر 53 منٹ پر ہوگا جبکہ جزوی گرہن کا اختتام 12 بجکر 57 منٹ پر ہوگا،چاند گرین اپنے مکمل اختتام کو 01:55 پر پہنچ جائے گا۔

رواں ماہ مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا

گلگت بلتستان:مارخور کے شکار کا پرمٹ ریکارڈ 10 کروڑ روپے میں نیلام

400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی بھی نہیں ،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکوہ

Shares: