مزید دیکھیں

مقبول

بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کے سدباب کے لئے کڑا شکنجہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن...

رشتے کی حقیقی مضبوطی، تحریر: نور فاطمہ

ہماری زندگی میں بے شمار لوگ آتے...

منشیات کے خاتمے کیلیے اسلام آباد پولیس کی نااہلی ثابت ہوئی،عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں منشیات...

اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات

اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اقتصادی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزیر خزانہ کو اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے کردار اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کے 10 رکن ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے جائیں گے۔ملاقات میں تجارتی راہداریوں اور ابھرتی ہوئی منڈیوں کے تناظر میں علاقائی تجارت اور روابط کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ رکن ممالک کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تجارتی تعلقات مضبوط ہوں اور معاشی ترقی کو فروغ ملے۔

ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ تنظیم کی کوششیں رکن ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے مسلسل جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ECO کی مضبوطی اور متحرک حیثیت عالمی سطح پر اہمیت رکھتی ہے، اور اس کا مقصد تمام رکن ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنا ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پاکستان علاقائی تجارت اور روابط کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت خزانہ کے مختلف فورمز اور سرگرمیوں میں فعال شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اقتصادی تعاون تنظیم کی سرگرمیوں کو مزید تقویت دی جا سکے۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان اقدامات کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری خطے میں اقتصادی استحکام اور ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan