وزیر خزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

0
47

اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں کسان پیکیج کے تحت پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے، کراچی صنعتی سٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کرنے اور کراچی صنعتی سٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے 1 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

رواں مالی سال کیلئے پاور ڈویژن کو 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ بھی منظور کیا گیا جبکہ ٹریکٹرز کی لاگت کم کرنے کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترامیم کی تجویز بھی پیش کی گئی اور 5 سال پرانے ٹریکٹرز کی درآمد کے لیے آئی پی او 2022 کی متعلقہ شق میں ترمیم کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

اجلاس میں فوجی فاؤنڈیشن کا ڈہرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے حصص کے حصول کیلئے 49 لاکھ ڈالر کی ایکویٹی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی جبکہ اسٹیٹ بینک کی تجویز پر فوجی فاؤنڈیشن کو ڈہرکی پاور ہولڈنگز لمیٹڈ کے 27 لاکھ 50 ہزار حصص کے حصول کیلئے سرمایہ کاری کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

چیری میسرزپاکستان آئل فیلڈزلمیٹڈ کے 34 فیصد ورکنگ انٹرسٹ پولش کمپنی کو دینے اور میسرز اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ کا 6 فیصد میسرز پولسکی گورنیکٹو نفٹو آئی گازووینیٹکٹو ایس اے کو تفویض کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

اجلاس میں تال بلاک کے پی کے سے تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کی سمری، مامی خیل ساؤتھ ڈسکوری سے تھرڈ پارٹی کو گیس کی فروخت کی تجویز اور بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکانزم سے متعلق پالیسی پر وزارت تجارت کی سمری منظور کر لی گئی ہے۔

Leave a reply