آئی جی اور ڈی سی کو تبدیل نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کی سماعت مقرر

0
178
pakistan

آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے کیس 26 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔ اور سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 اگست اور 20 اکتوبر کو آئی جی اور ڈی سی کو ہٹانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو 2 خطوط لکھے تھے۔خط میں موقف ا ختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے باوجود تاحال تبادلے نہیں کیے گئے، آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے، آرٹیکل 220 کے تحت تمام ادارے انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نہ الیکشن کمیشن کے حکم پر عمل کیا نہ ہی کوئی وجوہات بتائیں، عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو یہ انتظامی تبدیلیاں کرنا ہوتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو فوری طور پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی
علاہ ازیں نگراں وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے کا الیکشن کمیشن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کیس 26 دسمبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو ہٹانے سے متعلق عملدرامد رپورٹ مانگی تھی، احد چیمہ کو مشیر کے عہدے سے ہٹانے کے لیے کوئی بھِی رپورٹ جمع نہیں کرائی گئی۔الیکشن کمیشن نے احمد چیمہ کے معاملے پر سختی سے نوٹس لیا ہے، الیکشن کمیشن 26 دسمبر کو احمد چیمہ کیس کی سماعت کرے گا۔احمد چیمہ کو نہ ہٹایا گیا تو سیکریٹری وزیراعظم اور سیکریٹری کابینہ ڈویژن ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

Leave a reply