الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی، درخواست پر اعتراض عائد
الیکشن کمیشن کے 2 نئے ارکان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا ،رجسٹرار آفس نے درخواست کی دستاویزات واضح نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا ،الیکشن کمیشن کے 2ارکان کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے درخواست گزشتہ روز دائر کی گئی تھی
افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟
رجسٹرار کی جانب سے درخواست پر اعتراض عائد ہونے کے بعد درخواست گزار وکیل نے رٹ پٹیشن رجسٹرار آفس سے واپس لے لی ،دستاویزات کی درستگی کے بعد درخواست آج دوبارہ دائر ہونے کا امکان ہے
الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان
واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے
الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان
الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پرمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی شدیداحتجاج ریکارڈ کروایا تھا