الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز

0
97
pakistan

الیکشن کمیشن کے احکامات کے برعکس تعلیمی اداروں کے انتظامی کنٹرول کے ذمہ دار سیکرٹری وزارت تعلیم کو تبدیل نہیں کیا جا سکا،گزشتہ حکومت کے دوران تعینات ہونے والے سیکرٹری انچارج وزارت تعلیم وسیم اجمل چوہدری تاحال عہدے پر براجمان ہیں

وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں میں قائم وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی سربراہ سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم وسیم اجمل کو تاحال تبدیل نہیں کیا گیا ،تینوں حلقوں میں 423سے زائد تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور ایریا ایجوکیشن افسران انتظامی طور پر سیکرٹری وزارت تعلیم کورپورٹ کرتے ہیں،سیکرٹری انچارج وسیم اجمل چوہدری کو پی ڈی ایم حکومت کے دوران تعینات کیا گیا تھا اور سابق وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں،

نگران حکومت کے قیام کے بعدسی ڈی اے سمیت تمام انتظامی عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے تاہم وسیم اجمل چوہدری کو تاحال تبدیل نہیں کیا گیا،سیکرٹری وزارت تعلیم کے خلاف خاتون افسر کو ہراساں کرنے کا کیس بھی وفاقی محتسب برائے ہراسیت میں زیر التواء ہے جبکہ ایف الیون مرکز میں سرکاری سکول کا پلاٹ نجی ادارے کو دینے کا کیس بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التواء ہے،

رپورٹ، محمد اویس ،اسلام آباد

Leave a reply