الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر بارے بریفنگ،صحافیوں کا بائیکاٹ،احتجاج

media

الیکشن کمیشن میں ڈیٹا سنٹر کی متعلق بریفنگ کے موقع پر صحافیوں نےبائیکاٹ کیا ہے

الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں نے نعرے بازی کی، صحافیوں کا کہنا تھا کہ رپورٹرز کی نقل و حرکت کی نگرانی کی جاتی ہے، ڈیٹا نا شیئر کیا جاتا ہے نا جواب دیا جاتا ہے،الیکشن کمیشن کے رویہ کے خلاف الیکشن کمیشن بیٹ رپورٹر نے الیکشن کمیشن کے مرکزی دروازے پر احتجاج کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن انفارمیشن کو روک رہا ہے میڈیا روم کے علاوہ کسی صحافی کو کسی برانچ میں جانے نہیں دیا جاتا،صحافیوں کا احتجاج ، سیکرٹری الیکشن کمیشن صحافیوں سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے ،سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ ترجمان الیکشن کمیشن، ڈپٹی ترجمان الیکشن کمیشن بھی موجود تھے

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن حتمی پولنگ سکیم میں ناکامی پر موقف دینے سے گریزاں ہیں،پولنگ سکیم میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی مکمل تفصیل ہوتی ہے ،کتنے پولنگ سٹیشن بنے گے، کہاں بننے ہیں اور پولنگ اسٹیشن میں کتنے ووٹرز ہوں گے،اسکیم کا حصہ ہوتا ہے ،پولنگ سٹیشن کے اندر کتنے پولنگ بوتھ ہوں گے،مکمل تفصیل درج ہوتی ہے کب تک حتمی پولنگ سکیم جاری ہوگی کچھ خبر نہیں.

چیف الیکشن کمشنر کا سخت رویہ، الیکشن کمیشن کے افسران بیمار ہونے لگے

واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہو رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیں،

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

انتخابات سے متعلق سروے کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی کا حکم

تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین چیف جسٹس پاکستان کے سامنے پیش

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

Comments are closed.