لاہور: الیکشن کمیشن کے عام انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کے اقدام کو چیلنج کردیا گیا۔

باغی ٹی وی: جوڈیشل ایکٹوزیم پینل نےسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو غیر آئینی قرار دے، آئین کے تحت اسمبلی کی مدت 5 برس ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ملک بھر میں عام انتخابات کی تاریخ پر وزارت قانون وانصاف اور الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط میں کہا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے،دوسری جانب گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن ملک بھر میں بیک وقت 9 نومبر کوانتخابات کرانے کی تجویز دے رکھی ہے۔

مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا …

صدر مملکت نے اس سے قبل 23 اگست کو چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر عام انتخابات کی تاریخ کے تعین کے لیے مشاورت کی دعوت دی تھی اور اس کے بعد وفاقی وزارت قانون کو بھی اس حوالے سے خط لکھا تھا، تاہم دونوں جانب سے صدر مملکت کو جواب دیا گیا تھا کہ نئی قانون سازی کے مطابق انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اب انتخابات کی تاریخ تجویز کرتے ہوئے خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کی لہٰذا آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت صدر کا اختیار ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے، اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ سے 90 دنوں کے اندر تاریخ مقرر کی جائے۔

گجرات میں پولیس کانسٹیبل قتل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے صدر مملکت کو جوابی خط میں کہا تھا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 میں پارلیمنٹ نے ترمیم کی تھی، جس کے تحت الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جہاں صدر اپنی صوابدید پر قومی اسمبلی کو تحلیل کرتا ہے، تو انہیں عام انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کرنی ہوتی ہے، تاہم اسمبلی وزیر اعظم کے مشورے پر یا آئین کے آرٹیکل 58 (1) میں فراہم کردہ وقت کے اضافے سے تحلیل کی جاتی ہے تو الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ انتخابات کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا اختیار خصوصی طور پر اس کے پاس ہے کمیشن انتہائی احترام کے ساتھ یقین رکھتا ہے کہ صدر کے خط میں ذکر کردہ آئین کی دفعات پر انحصار اس تناظر میں لاگو نہیں ہوتا۔

راولا کوٹ:مسافر وین پُل سے ٹکرا گئی، 3 مسافر جاں بحق

Shares: