عمران خان کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف کیس کی اہم سماعت پیر کو
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں،

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دے دیا ،جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ سماعت کرے گا ،تین رکنی فل بنچ 4 اکتوبر کو تحریک انصاف کے چیئرمین کی درخواستوں پر سماعت کرے گا ،فل بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال شامل ہیں،چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی کو چیلنج کیا ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے

دوسری جانب مبینہ غیر شرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف کیس کی اہم سماعت پیر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ہوگی ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا گیا تھا ،عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر دلائل طلب کررکھے ہیں

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Comments are closed.