الیکشن کمیشن نے پولنگ عملے کی تربیت کے دوران غیر حاضری کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ غیر حاضر رہنے والے عملے اور سٹاف کے خلاف سخت انضباطی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے تمام چیف سیکرٹریز اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ پولنگ سٹاف کی تربیت کے دوران حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ تربیت کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فوری معطلی اور ان کے خلاف ضابطہ کی سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے۔اس سلسلے میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب عام انتخابات 2024میں ایسے پولنگ اسٹیشنز کاانکشاف ہواہے کہ اگر وہاں 50گھنٹے مسلسل ووٹ ڈالے جائیں پھر بھی سو فیصد ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکتے ہیں،الیکشن کمشین نے 6978ووٹر پر مشتمل پولنگ سٹیشن بنادیا ہے –الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ اسٹیشنز بنانے کے لیے12سو ووٹرز کا قانون یکسر نظر انداز کردیا،جب کہ پولنگ بوتھ 300ووٹرز پر بنانےکا قانون ہے اور الیکشن کمیشن نے17سو سے بھی زائد ووٹرز پر ایک پولنگ بوتھ بنادیا ایک گھنٹے میں ایک پولنگ بوتھ پر زیادہ سے زیادہ 40ووٹ مثالی حالات میں ڈالے جاسکتے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کو سوالات بھیجنے اور رابطہ کرنے کے باوجود موقف نہیں دیا.

جس طرح جیل میں ملزم (عمران خان) نے برتاؤ کیا ہم نے وہ بھی برداشت کیا،ممبر الیکشن کمیشن

انتخابی مہم،پیسے دینے کی ویڈیو وائرل،سینیٹر طلحہ محمود کی الیکشن کمیشن طلبی

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

شیر افضل مروت کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اظہار

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

 مروت کی گرفتاری کے بعد الیکشن کمیشن کس منہ سے کہتا ہے لیول پلینگ فیلڈ تحریک انصاف کو دی 

 ایسا ریکارڈ نہیں جس سے شیر افضل مروت کے خلاف کوئی کرپشن چارجز ہوں

چاہت فتح علی خان الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے

انتخابی مہم میں پلاسٹک کے بنے پینا فلیکس پر پابندی عائد کرنے کا امکان

Shares: