الیکشن کمیشن کا نگران وزیر کے پی کوعہدے سے ہٹانے کا حکم

اسی حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کوبھی خط دیا ہے
0
44
ECP

الیکشن کمیشن نے نگران وزیر خیبر پختونخوا شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

باغی ٹی وی: شاہد خٹک نے نوشہرہ میں سیاسی تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی تھی۔تنقید کرنے پرالیکشن کمیشن نے نگران وزیر خیبر پختونخوا شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جس پر شاہد خٹک نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ یکطرفہ قرار دے دیا –

اسی حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کوبھی خط دیا ہے خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ نگراں حکومت الیکشن عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی اور واضح کیا کہ تمام سیاسی فریقین کو برابری کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے،امریکا

دوسری جانب وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہناہے کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا کوئی امکان نہیں،جیسے ہی آئینی مدت پوری ہوگی اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں گے اور مشاورت کے بعد نگران حکومت سامنے آ جائے گی۔

لاہور میں احسن اقبال نے لائف ٹائم اچیومنٹ نیشنل انجینئرنگ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کہوں گا کہ آپ نےتمام جماعتوں کا تجربہ کیا لیکن ن لیگ کے دور میں ملکی تاریخ کی ریکارڈ ترقی ہوئی، اس لیے اسی جماعت کو موقع دیں، حکومت ختم ہونے سے ایک ہفتہ پہلے نگران سیٹ اپ پر مشاورت مکمل کریں گے، جس کے بعد انتخابی عمل شروع ہوجائے گا۔

یورپی ممالک نےافغان طالبان پرپابندیاں عائد کردیں

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی پروگرام میں کامیابی کا فارمولہ ہی قومی ترقی کا فارمولہ ہے، معاشی ترقی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے، معاشی طاقت کے لیے نشان منزل سامنے ہوگا تو سفر تیز ہوجائے گا 14 ماہ کی حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت بحالی کے سفر کی بنیاد رکھ دی ہے۔

Leave a reply