سپریم کورٹ نہیں جا رہے، الیکشن کمیشن کی تردید

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ ڈی جی لا بھی سپریم کورٹ جائیں گے
pakistan

الیکشن کمیشن نے میڈیا چینلوں پر چلنے والی خبر کی سختی سے تردید کی ہے

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خبر میں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سےسپریم کورٹ جانے کا اشارہ کیا گیا ہے۔ یہ خبر بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان ایسی مبہم خبروں کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان، شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے، اس حوالے سے تمام اہداف کو بروقت مکمل کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کا نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ سے معطل ہونے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے کل سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا-نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال سپریم کورٹ کے سامنے رکھی جائے گی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کل رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کا امکان ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کے ہمراہ ڈی جی لا بھی سپریم کورٹ جائیں گے-ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو تحریری اور زبانی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی سفارش کی تھی، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں کسی بھی رکاوٹ سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی-

صوبائی حلقوں کی حتمی حد بندی فارم 5 کے مطابق جاری کی جائے،بلوچستان ہائیکورٹ

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات بیورو کریسی سے کروانے کا الیکشن کمیشن پاکستان کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا تھا عدالت نے پنجاب میں انتخابات ایگزیکٹو سے کروانے کے خلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی تھی-

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ انتخابات کرانے پر قوم کے اربوں روپے لگتے ہیں اگر بڑی جماعتیں انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں تو قوم کا پیسہ ضائع ہو گا۔ الیکشن کمیشن کو فری اینڈ فیئر الیکشن کرانے ہیں اور شفاف انتخابات کو حقیقت میں بدلنے کے لیے امیدواروں اور ووٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنے ہیں،موجودہ صورتحال میں عام انتخابات سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکتے جس سے جمہوریت کا مستقبل کمزور ہو سکتا ہے، درخواست میں قومی ایشو سے متعلق نشاندہی کی گئی لہٰذا لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی جاتی ہے۔

صوبائی حلقوں کی حتمی حد بندی فارم 5 کے مطابق جاری کی جائے،بلوچستان ہائیکورٹ

Comments are closed.