ایف بی آر کی تنظیم نو روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت کو خط

ایف بی آر کی تنظیم نو کو آئندہ حکومت تک زیرالتوا رکھا جائے
0
86
FBR

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو روکنے کے لئے ایک اور خط لکھا ہے۔

باغی ٹی وی : سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ٹو وزیراعظم کو ایک اور خط لکھا ہے، خط کے مطابق ایف بی آر کی تنظیم نو ایک بڑا فیصلہ ہے، نگراں حکومت کو شق230 کےتحت پالیسی فیصلوں کا اختیار نہیں ہے، ایف بی آر کی تنظیم نو کو آئندہ حکومت تک زیرالتوا رکھا جائے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیمِ نو اور ڈیجیٹلائزیشن کی منظوری دی تھی، جب کہ اسی روز فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی تشکیل نو اور اصلاحات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی جانب سے ایف بی آر تشکیل نو اوراصلاحات کی خبروں کانوٹس لے لیا تھا۔

لاہور میں مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر سائیکل ریلی نکالی

9 جنوری کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے معاملے پر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن (ایس آئی ایف سی) کونسل کی ہدایت پر ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ننکانہ :جونیئر کلرک انسپکٹر انکروچمنٹ اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن بن گیا

Leave a reply